تازہ ترین

باجوہ نے مجھ پر بھارت سے دوستی کے لیے دباؤ ڈالا: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہل کار شہید

اسلام آباد: پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی...

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

’الیکشن کا فیصلہ شہر کے وارثوں نے کرنا ہے، وفاق یا صوبے نے نہیں‘

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مالک یہاں کی عوام ہیں الیکشن کمیشن نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ شہر کے وارثوں نے کرنا ہے وفاق یا صوبے نے نہیں، حلقہ بندیوں میں جو تبدیلی کی ہے اسے ٹھیک کرو ورنہ تمہیں ٹھیک کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’تم جس اسمبلی میں بیٹھے ہو اس اسمبلی کا کرایہ بھی نہیں دیتے ہو، اگر ہم الیکشن نہیں لڑیں گے تو الیکشن بھی نہیں ہوں گے، الیکشن کے ہونے نہ ہونے کا فیصلہ ہم کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے نہ ہونے سے اسمبلی کی حیثیت ختم ہوگئی تھی، ایم کیو ایم کا کارکن الیکشن میں کامیابی ناکامی کو دو ٹکے کا بھی نہیں سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد اور شفاف الیکشن ہوں گے تو ایم کیو ایم حصہ لے گی، کارکنان خوف ختم کریں، فیصلہ کرنے کا دن آرہا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کے لیے علاقوں میں اترجائیں الیکشن ہوں یا نہیں اپبنی تنظیم کی بقا اور جیت کے لیے لوگوں تک جائیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک جماعت اسلامی کراچی اور ایک جماعت اسلامی پاکستان ہے، کبھی سراج الحق کی تصویر کراچی میں دیکھی، کیا کبھی جماعت اسلامی کا نعرہ لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں لگ سکتا ہے آج ہمارے نعروں کو جماعت اسلامی نے گود لے لیا ہے۔

Comments