جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

ایم کیوایم کے پاس مائنس قائد کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے پاس مائنس قائد کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، اگرایم کیوایم کو سیاست کرنی ہے تو اسے اپنے قائد کو مائنس کرنا ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ قائد ایم کیوایم کے ساتھ بھارتی لابی کام کرتی ہے۔

الطاف حسین کے پاس ایسے لوگ بیٹھے ہیں جن کے رابطے بھارت سے ہیں، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ خام خیالی ہے کہ پاکستان مہاجروں نے بنایا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ فاروق ستار نے درست انداز میں اپنا مؤقف پیش کیا ، ان کی پریس کانفرنس سے واضح ہو گیا کہ ان پر شدید سیاسی دباﺅ تھا۔

الطاف حسین کا ساتھ دینے والا پاکستان کا مخالف سمجھا جائے گا تاہم لند ن کی جماعت خاموش ہو کر نہیں بیٹھے گی جو نہیں چاہے گی کہ طاقت کراچی منتقل ہو۔ ہم نے مہاجروں کی قربانیوں کو سامنے رکھا۔

الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ چلانے پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ”آرٹیکل 6کو کتنا بدنام کیا جائے گا ،حکومت نے مشرف پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی پھر باہر بھجوادیا۔ضیاءالحق نے آرٹیکل 6 بنانے والے وزیراعظم کو پھانسی لگا دی۔اپوزیشن لیڈ ر نے مزید کہا کہ حکومت نے پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں