The news is by your side.

Advertisement

اجلاس میں شرکت کرنے والی رکن اسمبلی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی  رکن شاہانہ ارشد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکن اسمبلی اجلاس میں شریک تھی کہ اسی دوران انہیں‌ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شاہانہ ارشد کو درمیان اجلاس میں ٹیسٹ کی رپورٹ دی گئی مثبت تھی، کرونا کی تشخیص ہوئی تو خاتون رکن اجلاس کو فوراً چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئیں۔ خاتون رکن اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 کرونا مریض جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: 6 اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیق

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے تمام اراکین کے کرونا ٹیسٹ ہوئے تھے جن میں سے 12 ممبران کی رپوٹس مثبت آئیں جبکہ صوبائی وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ تین روز قبل کرونا سے انتقال کر گئے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن اسمبلی نے وزیر صحت کے دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اگر سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت اتنی اچھی ہے تو زرداری  اور وزرا نجی اسپتالوں میں کیوں زیر علاج ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں