تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

متحدہ قائد‘ دیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر پرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد اوردیگر رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر اشتعال انگیز تقاریر کے بعد ایم کیوایم کے مشتعل کارکنان نے اے آروائی نیوز کے دفتر اور کراچی پریس کلب پر حملہ کردیا اورتوڑپھوڑ کی‘ حملے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

انسدادِدہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کےقائد کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں‘ ا س سے قبل بھی متعدد بار عدالتوں کی جانب سے انہیں اشتہاری قراردیا جاچکا ہے‘ ساتھ ہی ساتھ دیگر رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار‘ کنور نوید جمیل اور سیف الدین خالد سمیت دیگر وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایم کیو ایم کے قائد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں جبکہ دیگر عدالتوں کی جانب سے متعدد بار ان کے وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں تاہم بیرونِ ملک مقیم ہونے کے سبب ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہوسکی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال پر چھاپہ مارا تھا اور میڈیا ونگ سمیت مذکورہ دفاتر کو سیل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -