The news is by your side.

Advertisement

فاروق ستار نے 22 رہنماؤں کی سیکورٹی کے لیے سیکریٹری داخلہ کو فہرست جمع کرا دی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کمشنر کراچی اور سیکریٹری داخلہ سے ملاقات میں 22 رہنماؤں کی سیکورٹی کے لیے فہرست جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے سیکورٹی کے لیے کمشنر کراچی اور سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کی، فاروق ستار نے 22 رہنماؤں کی سیکورٹی کے لیے ایک فہرست جمع کرا دی ہے۔

کمشنر اور سیکریٹری داخلہ نے فاروق ستار کو سیکورٹی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی۔

فاروق ستار نے بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں کے لیے بھی سیکورٹی کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہا ’ہمارے رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم کی جائے، جانوں کوخطرہ ہے، اب تک کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔‘

فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ ہمارے گھروں پر بھی سیکورٹی فراہم کی جائے۔

دریں اثنا کمشنر اور سیکریٹری داخلہ نے فاروق ستار کو سیکورٹی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی، کمشنر کراچی نے کہا کہ جلد فہرست کے مطابق رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم کر دی جائے گی۔


یہ بھی پڑھیں:  فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی ملاقات، علی رضا عابدی کے قتل پر گفتگو


فاروق ستار کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی قتل کے بعد سیکورٹی پر ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور وزارتِ داخلہ فوری اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور رہنما پی ایس پی انیس قائم خانی کی ملاقات ہوئی، جس میں علی رضا عابدی کے قتل پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں