لندن: کنوینر ایم کیو ایم ندیم نصرت کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ نے 12 رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کے لیے مختلف ناموں کا اعلان کردیا، بانی تحریک نے کنوینر اور قیادت کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
لندن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کنوینر ایم کیو ایم ندیم نصرت کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کی پاکستان رابطہ کمیٹی کے حوالے سے مشاورت کے بعد 12 رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا۔
لندن کی جانب سے اعلان کردہ کمیٹی میں ڈاکٹر حسن ظفر عارف، ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ، مومن خان مومن، امجد اللہ خان، کنور خالد یونس، اشرف نور، اکرم راجپوت، اسماعیل ستارہ اور ادریس علوی شامل ہیں تاہم لندن رابطہ کمیٹی میں واسع جلیل، ڈاکٹر ندیم احسان اور مصطفیٰ عزیز آبادی کو اورسیز کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
پڑھیں: لندن ایم کیو ایم نے عامرخان،خواجہ اظہار،فیصل سبزواری،کشورزہرا کی بنیادی رکنیت ختم کردی
لندن قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کی سطح پر قائم 26 سیکٹروں اور حیدرآباد میں نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا تاہم سندھ کے دیگر زونز کا تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بانی ایم کیو ایم نے لندن قیادت اور کنوینر کی جانب سے کیے گئے تمام فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔
یاد رہے کہ 22 اگست کو متنازع تقریر کے اگلے روز ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ نے بانی تحریک اور لندن قیادت سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں ایم کیو ایم کے پارٹی پرچم سے بانی تحریک کی تصویر اور پارٹی آئین میں ترمیم کی گئی جس کے تحت الطاف حسین سے ویٹو پاور چھین لی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: لندن ایم کیو ایم نےفاروق ستارکی بنیادی رکنیت منسوخ کردی
اسے سے متعلق: اگر متحدہ بانی کو واپس لایا گیا تو میں کام نہیں کروں گا، فاروق ستار
یہ بھی پڑھیں: لندن کے بیان سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم پاکستان
واسع جلیل نے مزید کہا تھاکہ ’’لندن کی جانب سے بہت جلد نئی رابطہ کمیٹی کے ناموں سمیت تمام شعبہ جات اور یونٹ و سکیٹر میں تنظیمی ٖڈھانچے کا اعلان کیا جائے گا‘‘۔