جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

لندن ایم کیو ایم نے عامرخان،خواجہ اظہار،فیصل سبزواری،کشورزہرا کی بنیادی رکنیت ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان میں محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئی ہے، ایم کیو ایم لندن نے فاروق ستار کے بعد عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری اور کشور زہرہ کو بھی پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ندیم نصرت کی سربراہی میں سینئرارکان کا اہم اجلاس ہوا، جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے عامر خان ،خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری، اور شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرہ کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر ان چاروں افراد کو نکالا گیا ہے۔

ایم کیوایم بانی نے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی توثیق کردی ہے جبکہ ایم کیو ایم ذمہ داروں اورکارکنوں سے پارٹی سے نکالے گئے افراد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : لندن ایم کیو ایم نےفاروق ستارکی بنیادی رکنیت منسوخ کردی


واضح رہے اس سے قبل ڈاکٹر فاروق ستار کی بھی بنیادی رکنیت کو خارج کیا جاچکا تھا۔

ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستار کی بنیادی رکنیت باربار تنظیم کی بنیادی اصولوں سے انحراف کرنے پرختم کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں منتخب ممبران اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کا پاس رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ بھی اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں، استعفیٰ نہ دینے والے ارکان کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں : ندیم نصرت سمیت متحدہ کے 4 مرکزی رہنما رابطہ کمیٹی سے خارج


یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے لندن قیادت کے رہنما ندیم نصرت، مصطفیٰ عزیزآبادی، واسع جلیل اور قاسم علی رضا کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں