کراچی : رینجرز اور پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن سلیم بیلجئم کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا، کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ ایکشن لیتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر سلیم بیلجئم کی ٹیم کے اہم کارندے کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزم غفران احمد ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب مشترکہ کارروائی کی، ملزم نے23دسمبر کو پی ایس پی ٹاؤن آفس پر حملے کی سہولت کاری کی۔
مزید پڑھیں: کراچی سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، 8 ملزمان گرفتار
ملزم نے پی ایس پی ٹاؤن آفس پر حملے کے لئے ریکی کی ، ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ٹاؤن آفس پر فائرنگ میں پی ایس پی کے دو عہدیدار جاں بحق ہوئے تھے، ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے8ملزمان پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہیں۔