The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر جنوبی افریقا میں مارا گیا

کیپ ٹاؤن: ایم کیو ایم لندن سے وابستہ ایک اور ٹارگٹ کلر جنوبی افریقا میں قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے فرار ہونے والے فرقان عرف ڈاکٹر کو جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں گزشتہ روز قتل کردیا گیا، فرقان عرف ڈاکٹر کراچی میں کئی جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرقان عرف ڈاکٹر فیڈرل بی ایریا بلاک 14 دستگیر کا رہائشی تھا، فرقان کے قریبی ساتھی فیضان عرف ماٹو 2009 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرقان عرف ڈاکٹر 10 سال پہلے جنوبی افریقا فرار ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم لندن کا مفرور دہشت گرد جنوبی افریقہ میں مارا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ایم کیو ایم لندن کا مفرور دہشت گرد قمر ٹیڈی جنوبی افریقا میں مارا گیا تھا، قمر ٹیڈی دہشت گردی، اقدام قتل اور سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

قمر ٹیڈی کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جبکہ قمر ٹیڈی بانی ایم کیوایم کا قریبی ساتھی شمار کیا جاتا تھا۔

واضح رہے 16 ستمبر 2010 میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق لندن میں اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر چاقو اور اینٹوں سے حملہ کرکے ان کو قتل کردیا گیا تھا، حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں