The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کا سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملوں کا اعتراف

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ملزمان نے ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس اپی کے دفاتر پر حملوں کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم لندن گروپ کے 8 ملزمان کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 7 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں علی رضا، محسن علی، رحمان عرف شاہ رخ، شہریار، ضمیرالدین، وقاص، تنظیم اور انیس الرحمان شامل ہیں۔

پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ملزموں سے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پی ایس پی، ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پر حملے میں استعمال اسلحہ برآمد اسلحے سے میچ کرگیا ہے۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں ایم کیو ایم پاکستان کے میلاد پر دھماکے میں استعمال بم ڈیوائس بھی میچ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی:‌گلستان جوہر میں‌ محفلِ میلاد پر دستی بم کا حملہ، 8 زخمی

دوسری جانب ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس اپی رکن ظہیر، نعیم عرف ملا کو قتل کیا، ایم کیو ایم کے شکیل انصاری کو قتل اور اعظم کو زخمی کیا۔

تھانہ رضویہ، نیو کراچی اور گلستان جوہر نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے 8 ملزموں کا 6 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 7 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں گلستان جوہر میں منعقدہ ایم کیو ایم پاکستان کے میلاد پر دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں