متحدہ لندن کے گرد گھیرا مزید تنگ، اسلحہ برآمد، ٹارگٹ کلر کی اعترافی رپورٹ جاری MQM
The news is by your side.

Advertisement

شکیل عرف بھتہ کی تفتیشی رپورٹ منظر عام پر، متعدد وارداتوں کا اعتراف

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے کارکن شکیل احمد عرف بھتہ کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں اُس نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، رینجرز نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن کا اسلحہ برآمد کرلیا۔

سال 1999 سے 2013 تک کلنگ کی وارداتیں کیں، ملزم

نمائندہ اے آر وائی کے مطابق ملزم کو 2007ء میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے محکمہ تعلیم میں سرکاری نوکری دی گئی جبکہ مبینہ ٹارگٹ کلر نے اعتراف کیا کہ اُس نے 1999 سے 2013 تک ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کیں۔

اورنگی پاکستان بازار میں وارداتیں کیں، پی پی کا کارکن مارا، ملزم

تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اُس نے 2012 میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر پی پی کے کارکن کو قتل کیا جبکہ اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں قتل کی مختلف وارداتیں کیں۔

رینجرز نے گلستان جوہر سے اسلحہ برآمد کرلیا

دوسری جانب رینجرز نے گلستان جوہر میں کارروائی کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے دکان میں چھپایا تھا، کارروائی کے دوران ایس ایم جی، ریپیٹر اور ڈھائی ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں