The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم لندن کا اسلحہ برآمد

کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیرکی سربراہی میں پولیس نے احسن آباد میں سرچ آپریشن کیا اور  پلاٹ میں چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں ایس ایم جیز، بارود اور دیگر ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں، اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے 2 سیکٹر انچارجز نے چھپایا تھا۔ راؤ انوار نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر ایم کیو ایم لندن کے 2 سیکٹر انچارجز نے اسلحہ چھپایا جس کا مقصد شہر میں بد امنی پھیلانا تھا۔

ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصورعرف کالی آندھی نے پلاٹ پرقبضہ کررکھا تھا، چھاپے کے وقت ملزمان فرار ہوگئے تاہم مختلف نوعیت کے ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصور اور نسیم مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، ملزمان تھوڑے عرصے بعد اسلحہ کہیں اورمنتقل کردیتے ہیں۔

یاد رہے کراچی آپریشن کے دروان متعدد مقامات سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گزشتہ برس ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کا سب سے بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا تھا، بعد ازاں ناقص تفتیش کے باعث مقدمے کو پولیس کی درخواست پر بند کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں