The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم کے رابطے تیز، شہبازشریف اور چوہدری شجاعت سے ملاقات طے

ایم کیو ایم کے وفاق میں اپوزیشن جماعتوں سےرابطوں میں تیزی آگئی، مولانا فضل الرحمان کے بعد ن لیگی قیادت سے رابطہ کر کے شہبازشریف سے ملاقات طے پا گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد عامرخان کی قیادت میں شہبازشریف سے ملاقات کرے گا یہ ملاقات منگل کو ماڈل ٹاؤن میں ہوگی جس میں سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن اور شہری سندھ کے مسائل پربات چیت ہوگی۔
ملاقات میں ان ہاؤس تبدیلی کےحوالے سے بھی معاملہ زیرغور آنےکا امکان ہے۔

ایم کیو ایم نے حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے عامر خان کا چوہدری شجاعت سے رابطہ ہوا جس میں ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ایم کیو ایم کا وفد پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت سے لاہور میں ملاقات کرے گا ۔ ایم کیو ایم وفد چوہدری شجاعت حسین کی عیادت بھی کرے گا اور ملاقات میں بلدیاتی امور سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں