بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

ایم کیو ایم کے کئی ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کئی ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی سمیت کئی ارکان کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابھی تک سیکیورٹی واپس نہیں لی ہے۔

یہ پڑھیں: ’اسپیکر کو سندھ حکومت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ایم کیو ایم ساتھ ہے‘

علی خورشیدی نے کہا کہ اراکین اسمبلی سے گزشتہ روز شام سے سیکیورٹی واپس لینے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اراکین افتخار عالم ، طحہ احمد ، معاز محبوب ، صحبین غوری اور ارشد وہرہ سمیت کچھ اراکین سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں