The news is by your side.

Advertisement

ایم کیوایم کے سابق وزیر طاہر کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے سابق وزیر طاہر کھوکھر کو گوجر خان پولیس نے 10 لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہونے پر دھوکہ دہی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی کو طاہر رفیق کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا جن کے ساتھ لین دین کا تنازعہ تھا.

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے اپنے کاروباری شراکت دار اور دوست کو دس لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو باؤنس ہوگیا جس پر طاہر رفیق نے گوجر خان پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی.

گوجر خان پولیس نے طاہر رفیق کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر کو ان کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے اسلام آباد سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے.

یاد رہے طاہر کھوکھر ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر پاکستان میں آزاد کشمیر کی مخصوص نشست پر دو مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں جب کہ ایک بار وزیر ٹرانسپورٹ بھی رہے ہیں اور وہ آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے کنوینئر بھی رہ چکے ہیں.

تاہم وہ گزشتہ انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سے ہار گئے تھے اور ایم کیو ایم میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سے وہ سیاست میں غیر فعال ہوگئے تھے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں