The news is by your side.

Advertisement

متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبد اللہ شیخ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہاؤس میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس کے چہرے جب سامنے آئے تو اُن میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ بھی شامل تھے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگ ہماری دعوت پر لبیک کہہ رہے ہیں کسی سے دشمنی نہیں کریں گے سب سے رابطے میں ہیں۔

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ پہلے دن سے جو مؤقف لے کر عملی میدان میں اترے آج بھی اُسی پر قائم ہیں تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہے جو فائدہ دیکھ کر اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے پاس بہت لوگ آرہے ہیں، کسی کے پاس ہماری دلیل کا جواب نہیں اور نہ ہی ہماری جانب سے کسی کو شمولیت کے لیے دباؤ دیا جارہا ہے، آنے والے وقتوں میں پورے ملک سے پی ایس پی کا سورج ابھرے گا۔

اس موقع پر شیخ عبداللہ نے کہا کہ ’’ایم کیو ایم پاکستان کے پاس جو مینڈیٹ ہے وہ درحقیقت بانی تحریک کا ہی ہے، اس لیے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، ملک توڑنے والوں کو 23 اگست کو مسترد کردیا تھا تاکہ کوئی ہم پر ملک سے دشمنی کا الزام عائد نہ کرسکے‘‘۔

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ’’پاک سرزمین پارٹی تیزی کے ساتھ عوام میں مقبول ہورہی ہے تاہم شمولیت کرنے سے پہلے بس یہ خیال آیا کہ اسمبلی سے حاصل ہونے والی آمدنی کے بغیر گھر چلانا کیسے ممکن ہوگا مگر ضمیر کی آواز سنتے ہوئے سودا کیا‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں