The news is by your side.

Advertisement

متحدہ اراکین کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، نوازشریف

اسلام آباد : وزیراعظم میاں  نواز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ  پارلیمنٹ میں واپس آکر ملکی مفاد کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے چھ رکنی وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کو کراچی آپریشن سے متعلق اپنا نقطہ نظر اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن ایم کیو ایم یا کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں۔ آپریشن کے باعث نہ صرف کراچی کے شہریوں کے لیے امن ہوگا بلکہ اس کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے استعفے واپس لے کر اسمبلی میں واپس آئے اور ملکی مفاد کیلئے کردار ادا کرے۔ ملاقات میں اسحاق ڈار، پرویز رشید، مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی بھی شریک تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں