پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

ایم کیو ایم کے نامزد کردہ ایڈمنسٹریٹر پھر بحال

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم کے نامزد کردہ افسران کو دوبارہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر کا چارج دے دیا گیا۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تین جنوری کو ایم کیو ایم کے ضلعی ایڈمنسٹریٹر کو چارج سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

حیدرآباد اور کراچی کے ضلع شرقی اور کورنگی کے ایم کیو ایم کے نامزد ایڈمنسٹریٹر کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر کی بحالی کا نوٹی فکیشن الگ الگ جاری کیا گیا

تین جنوری کو شکیل احمد کو ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر شپ سے ہٹایا گیا تھا جب کہ محمد شریف کو ضلع کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر شپ سے ہٹایا گیا تھا۔ محمد فاروق کو بھی حیدرآباد کی ایڈمنسٹریٹر شپ سے ہٹایا گیا تھا۔

آج محکمہ بلدیات نے اپنے تین جنوری کے نوٹی فکیشن کو واپس لے لیا۔ حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تینوں ایڈمنسٹریٹر کو عہدوں سے ہٹایا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں