کراچی : اندورن سندھ اور کراچی میں ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ آفس گرانے کا سلسلہ جاری ہے، عزیر آباد کے مختلف علاقوں میں مزید چار یونٹ آفس گرادئیے گئے گلبرگ میں سیکٹر آفس مسمار کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندورن سندھ ایم کیو ایم کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، عزیز آباد کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے چار یونٹ آفس گرادئیے گئے۔
گلبرگ میں ایم کیوایم کا سیکٹر آفس مسمار کردیا گیا، کراچی میں ایم کیو ایم کے مسمار دفاتر کی تعداد 57 ہوگئی ہے، اب تک 218 دفاتر کوسیل کیا جاچکا ہے۔
انہدام کے مو قع پر پولیس اور رینجرزکی نفری بھی موجود تھی۔ اعداد و شمارکے مطابق ایم کیو ایم کے 178 یونٹ آفسز اور 22 سیکٹر آفسز اسکولز، پارکس، کھیل کے میدانوں، واٹر بورڈ اور محکمہ ریلوے کی زمینوں پر قائم ہیں جن میں سے 32 کو فوری طورپر جبکہ بقیہ بتدریج گرائے جا ئیں گے۔
حیدر آباد سکھر میں سرکاری ڈسپنسری میں قائم دفتر بند، جامشورو میں بلدیہ کی زمین پرقائم دفتر مسمار ،حیدرآباد ،میرپورخاص، ٹنڈوالہٰیار، ٹھٹھہ، گھارو، کوٹری اور دادو میں قائم دفاتر پر تالے ڈال دیئے گئے۔