تنظیمِ نو الیکشن کی تیاری کا پہلا مرحلہ ہے‘ ڈاکٹر فاروق ستار -
The news is by your side.

Advertisement

تنظیمِ نو الیکشن کی تیاری کا پہلا مرحلہ ہے‘ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارکہتے ہیں بااختیارعوام مستحکم پاکستان ہمارا منشورہے‘ پورے ملک میں تنظیمِ نو الیکشن کی تیاری کا پہلا مرحلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے جنرل ورکراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستارکاکہناتھاکہ ہمارا بدترین مخالف بھی ہمارے تنظیمی ڈسپلن کی تعریف کرتا ہے۔

انہوں نے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کومعطل کرکے کراچی میں ضلعی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اسے الیکشن کی تیاری قراردیا۔

دریں اثناء جنرل ورکراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کاکہناتھاکہ ہم ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جوخاندانوں تک محدودنہ ہو۔

اس موقع پرالیکشن کی تیاری کے لیے کراچی جنوبی، شرقی، غربی، سینٹرل اورکورنگی ملیرپرمشتمل ضلعی کمیٹیوں کا اعلان بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ 23 اگست 2016 جو ایم کیو ایم کی پاکستان میں موجود قیادت نے اپنے بانی سے اظہارِلاتعلقی کا اظہارکیا تھا اور اس کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے اپنے پہلے انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں