The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی امیدوارکی سینیٹ اپوزیشن لیڈرکے لیے حمایت کریں گے‘ فیصل سبزواری

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایسی حکومت لانے کی کوشش کریں گے جو بدعنوان نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 10 سال میں سندھ کوتباہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ان 10 سالوں میں کراچی کو نوچ کرکھایا ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت کی وجہ سے عوام متاثر ہیں، سندھ کے عوام کی اکثریت پیپلزپارٹی سے نالاں ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوارکی سینیٹ اپوزیشن لیڈرکے لیے حمایت کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیوایم سے درخواست کی ہے، پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کا مقصد چور بازاری کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا ہوگا، تمام جماعتوں سے بات ہوئی ہے جبکہ سینیٹ اپوزیشن لیڈرکا امیدوارکون ہوگا کل باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔


پیپلز پارٹی نے پہلی مرتبہ خاتون سینیٹر کو قائد حزب اختلاف نامزد کردیا


خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹرشیری رحمٰن کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں