کراچی : وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر گزشتہ روز پولیس کے لاٹھی چارج کے دوران جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن کی موت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ریلی میں جوائنٹ آرگنائزر محمد اسلم کو حالت خراب ہونے پر ایف بی ایریا کے امراض قلب لے جایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی ریکارڈ کے مطابق محمد اسلم کو10بج کر29منٹ پر اسپتال پہنچایا گیا اور10بج کر 35 منٹ پر ڈاکٹر نے محمداسلم کی موت کی تصدیق کی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اسلم کو اسپتال پہنچایا گیا تو تب تک وہ انتقال کرچکے تھے، جناح اسپتال میں آخری زخمی کو8بج کر4منٹ پر پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم کے مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس حکام رات گئے تک متوفی کے گھر موجود تھے، گھر والوں کی جانب سے ایس ایچ او کو بتایا گیا کہ اسلم ریلی میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ مزید تفصیلات لی جارہی ہیں۔