پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم اگر اتنی سچی ہے تو فوراً حکومت سے الگ ہو، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریک انصاف سندھ کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اگر اتنی سچی ہے تو فوراً حکومت سے الگ ہو، میں ان کا ساتھ دوں گا۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم والے پہلے بھائی بھائی کرتے تھے اب سائیں سائیں کرتے ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان اگر اتنی ہی سچی ہے تو ابھی وفاقی حکومت سے الگ ہوجائے میں ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اس بات کا خود اعتراف کرچکی ہے کہ دسمبر2021میں کراچی میں حلقہ بندیاں ہوگئی تھیں، انہوں نے اپریل میں حلقہ بندیوں کیلئے کاغذات کیوں نہیں جمع کرائے؟

مزید پڑھیں : ’آئین میں سپریم کورٹ کی زیادہ اہمیت ہے یا الیکشن کمیشن کی؟‘ فاروق ستار

ان کا کہنا تھا کہ اب بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کیلئے کبھی کوئی بہانہ یا کبھی کوئی مسئلہ بتایا جاتا ہے لیکن اب کراچی کا ووٹر عمران خان کے ساتھ ہے، انشاللہ 15جنوری کی رات جیت کا جشن منائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں