The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتیں افواہ ہیں، عامر خان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فروغ نسیم اچھے وکیل ہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فروغ نسیم کابینہ کے پہلے اجلاس میں نہیں تھے، وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتیں افواہ ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ حکومت کو بہت تحمل مزاجی سے فیصلے کرنا ہوں گے، اداروں کو تصادم سے بچنا ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اتحادی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات بہت خراب ہیں، کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم مستعفی

عامر خان نے کہا کہ جس گرانٹ کا کل اجرا کیا گیا وہ کسی نئی اسکیم کے لیے نہیں ہے، یہ اسکیمیں پرانی اور شاہد خاقان کے زمانے کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلدیاتی حکومت کو مضبوط کرنا ہوگا، ہمیں ابھی امید ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کچھ کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا ہے وہ کل بطور وکیل حکومتی موقف عدالت میں پیش کریں گے، فروغ نسیم کل بطور وکیل جنرل باجوہ کا کیس لڑیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے آرمی چیف، وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے اور جواب طلب کیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں