تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رابطہ کمیٹی نےکڑوی باتیں کیں‘ مجھےانتہائی صدمہ ہوا‘ فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ کئی روز سے کارکنان ذہنی اضطراب سے دوچار ہیں، عقلمندی کا تقاضا تھا کہ گھر کی لڑائی اور اختلافات کو گھر میں ہی رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستارنے پی آئی بی میں جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے رویے سے افسوس ہوا۔

فاروق ستار نے کہا کہ فیصل سبزواری کی باتوں سے مجھے صدمہ پہنچا، انہوں نے کہا کہ فیصل سبزواری کے لہجے میں غصہ اور میرے لہجے میں صدمہ ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ صرف فارق بھائی کہنا عزت نہیں ہے جب میں بہادرآباد جا رہا تھا پھرکیوں اتنی جلدی کی گئی۔

فاروق ستار نے کہا کہ یہ مسئلہ پریس کانفرنس اور پبلک میں جائے بغیرحل ہوسکتا تھا۔

انہوں نے خواجہ اظہارالحسن، رؤف صدیقی اور جاوید حنیف کی جانب سے معاملات حل کرنے کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں پر تینوں رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ کامران ٹیسوری سینیٹ نشست سے دستبردارہونے کے لیے تیار ہیں، رابطہ کمیٹی کو آج نہیں تو کل غلطی کا احساس ہوگا۔

فاروق ستار نے کہا کہ کامران ٹیسوری اورشبیرقائمخانی سے متعلق رائے برابرتھی، کامران ٹیسوری گزشتہ رات پی آئی بی میں برے رویے پرروئے۔

انہوں نے کہا کہ دوتہائی اکثریت بہادرآباد میں ہے توایک تہائی ادھرہے، ایم پی ایزآج بھی پی آئی بی میں ہمارے ساتھ موجود ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو پریس کانفرنس کے درمیان کینیڈا سے حیدرعباس رضوی کا فون آیا۔

فاروق ستار نے حیدرعباس رضوی سے کہا کہ آپ نے سپورٹ بہادرآباد کا نعرہ لگایا، کینیڈا میں بیٹھ کرپارٹی بن رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستا ر نے پریس کانفرنس کے آخر میں حیدرعباس رضوی کو فون پرجھڑکنے پر معافی مانگ لی۔


ایم کیوایم بکاؤ مال نہیں ہے‘ فیصل سبزواری


خیال رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا تھا کہ فاروق ستار پارٹی کنوینرہیں، ہم ساری باتیں نہیں مان سکتے، پارٹی آئین میں فرد واحد کو صوابدیدی اختیار حاصل نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -