site
stats
پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کااس سال بھی قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کا اس سال بھی قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے اس سال بھی قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایم کیوایم نےگزشتہ سال بھی قربانی کی کھالیں جمع نہیں کی تھیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے 27 اگست کو جنرل ورکرز اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں کارکنان کوسیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں : ایم کیو ایم اس سال کھالیں جمع نہیں کرے گی،فاروق ستار


یاد رہے کہ گذشتہ سال ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نےعید الضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ہم محنت سے کھالیں جمع کرتے ہیں اور ایک ادارہ آکر لے جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 1978 میں اے پی ایم ایس او کے قیام کے ساتھ ہی خدمت خلق کمیٹی قائم کی گئی تھی اور تب سے اب تک بلا تعطل خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لیے کھالیں،زکوۃ،فطرہ اور چندہ جمع کرتی آئی ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top