منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج وزیراعظم سے ملاقات متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم وفد کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے ، اس سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، جہاں ایم کیو ایم پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد کل وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں شیڈول ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے وفد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔

ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال، گورننس اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد وزیراعظم کو کراچی اور حیدرآباد میں پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی اسکیموں پر صوبائی حکومت کی جانب سے کام روکنے کے فیصلے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گرین لائن پراجیکٹ کی بندش اور سندھ حکومت کے رویے پر بھی ایم کیو ایم قیادت وزیراعظم سے بات کرے گی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم اپنا سیاسی و پارلیمانی لائحہ عمل طے کرے گی کیونکہ کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی اسکیموں کی بندش پر ایم کیو ایم قیادت کو شدید تحفظات ہیں اور پارٹی اس معاملے پر وفاقی سطح پر واضح مؤقف اپنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں