site
stats
پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان نے 9 کارکنان کی بنیادی رکنیت ختم کردی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ کے جنرل سیکریٹری سمیت 9 کارکنان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی،بدعنوانی اورغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پرکراچی پورٹ ٹرسٹ میں یونائیٹڈ ورکرزفرنٹ کے جنرل سیکریٹری اور سابقہ رکن لیبرڈویژن کامران عثمانی سمیت دیگرکارکنان وقارعلوی،جنیدالقدر،آصف مغنی،اظہرقریشی،کامران ڈی سی،جاویدمغل ، جمشید اختر اور عمران علوی کوفوری طورپرتنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف بدعنوانی اورغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ایم کیو ایم پاکستان کا نام استعمال کرکے فائدہ اٹھانے کی شکایات مسلسل موصول ہورہی تھیں جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان متحدہ نے مزید کہا کہ مذکورہ افرادکے قول وفعل سے ایم کیوایم (پاکستان) کوکوئی تعلق نہیں اورنہ ہی ان کے کسی اقدام کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر عائد ہوگی،  رابطہ کمیٹی نے تمام ذمہ داران وکارکنان ہدایت کی کہ وہ تنظیمی نظم وضبط پرسختی سے عمل پیراہوکر خارج کئے گئے تمام افرادسے کسی بھی قسم کاہرگزکوئی رابطہ نہ رکھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top