site
stats
سندھ

متحدہ نے اپنے قائد سے لا تعلق ہوکرحب الوطنی کا ثبوت دیا،خورشید شاہ

سکھر: ایم کیو ایم نے اپنے قائد سے لاتعلقی کا اعلان کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے جس کے بعد ایم کیوا یم کو کراچی میں فاروق ستارچلا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم سے لاتعلق ہونے کے بعد فاروق ستار کی کارکردگی کو جانچنے کے کچھ وقت درکار ہو گا ہمیں کچھ دن صبر ہوگا اُس کے بات کوئی حتمی بات کہی جا سکتی ہے۔

وہ اپنے آبائی علاقے اور انتضابی حلقے سکھر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیراوراسپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور بہبود سے وابستہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے جاری ہے جنہیں جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا تا کہ عوام کو سہولت حاصل ہو۔

ذرائع کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سکھر میں کافی جگہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ایس آئی یو ٹی کا کام اورسپورٹس کمپلیکس کا کام بہت جلد مکمل ہوجائےگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرینج کو 4 حصوں میں بانٹناہے،اس کے لئے 4 سے 5 ارب روپے چاہئے جس کے بعد پورے شہر کے سیوریج کا نظام بہتر ہوجائے گا۔

اس موقع پرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر میں سڑکوں کا کام تیزی سے جاری ہے جس جگہ میں کھڑا ہوں اس جگہ روڈ کی تعمیر 10 کروڑ کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top