پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کا بجٹ مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا بجٹ مسترد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کا بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا کہہ کر مسترد کردیا، واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے 1477 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آتی، سندھ کے شہری علاقوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔

- Advertisement -

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ 1477 ارب کے حجم میں سے 77 فیصد بجٹ غیرترقیاتی پر مشتمل ہے، صرف 23 فیصد بجٹ عوام کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ بجٹ: سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ عوام دشمن سندھ بجٹ کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بحیثیت وزیر خزانہ سندھ مالی سال2021-22کابجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کیا تھا، اس دوران انہوں نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر میں بتایا تھا کہ مزدور کی کم سےکم اجرت17500 سےبڑھا کر25000روپےکردی گئی ہے اس کے علاوہ سندھ حکومت ملازمین کیلئے ماسوائے پولیس کانسٹیبلز،گریڈ ایک سے پانچ تک ذاتی الاؤنس متعارف کرایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں