کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی انکوائری کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا اور مطالبہ کیا کہ سانحہ گل پلازہ کی غیرجانبدارانہ انکوائری کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات سے متعلق ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سنگین غلفت کی مرتکب سندھ حکومت تحقیقات کرانے کا حق نہیں رکھتی، وزیراعظم شہباز شریف سانحہ گل پلازہ پر بااختیار قومی کمیشن تشکیل دیں۔
gul plaza تمام خبریں
ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی ناک کے نیچے ملبے سے لدے 2 ٹرکوں کا غائب ہوجانا پُراسرار ہے، ملبے، انسانی اعضا، ثبوت و شواہد کا ڈھیرکرنا تحقیقاتی کمیٹی کو مشکوک بنارہا ہے۔
بارش میں تمام ثبوت و شواہد دھل چکے، ملبہ کیمیکل اجزا جمع کرنے کے قابل نہیں رہا، غیرجانبدارانہ انکوائری سانحہ گل پلازہ کے لواحقین کا حق اور انصاف کا تقاضہ ہے۔
ایم کیوایم نے مزید کہا ہ شہید و زخمی ہونیوالوں کے اہلخانہ، تاجروں کیساتھ انصاف کے حصول تک کھڑے رہیں گے، لواحقین کو اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ایم کیو ایم عوامی عدالت کےساتھ کھڑی ہوگی۔
کراچی میں اب صرف اردو بولنے والا نہیں بلکہ ہر زبان بولنے والا تنگ آچکا، سابق میئر


