The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کاپارٹی چھوڑنے والے ارکان کے خلاف ایکشن

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف ایکشن میں آگئی اور ایم کیوایم پاکستان چھوڑنے والوں کی رکنیت ختم کرنےکیلئےدرخواست  دیدی ، جس میں کہا کہ نو اراکین اسمبلی باغی ہوچکے ہیں ، وفاداریاں تبدیل کرلیں، ڈی سیٹ کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان چھوڑنے والوں کی رکنیت ختم کرنے کیلئے درخواست  دیدی  اور درخواست کے ساتھ منحرف اراکین کی لسٹ بھی الیکشن کمیشن کوبھجوائی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایکٹ2002کے تحت ایک شخص 2پارٹیوں کارکن نہیں بن سکتا، 9 اراکین میں سے 8 نے پی ایس پی اور ایک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی، پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اختیار ہے۔

دوسری جانب متحدہ کے سینئر رہنما سردار احمد نے صوبائی اسمبلی کے باغی ارکان کی رکنیت ختم کرانےکے لئے اسپیکر سندھ اسمبلی کوبھی درخواست دیدی ہے، آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ کسی رکن کااستعفیٰ موصول نہیں ہوا، درخواست کا جائزہ لیکر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔

ایم کیو ایم کو خیر باد کہنے والوں میں رکن قومی ا سمبلی آصف حسنین، اراکین سندھ اسمبلی محمددلاور، ندیم راضی، محمودعبدالرزاق،ارتضیٰ فاروقی،ارم فاروقی،بلقیس مختار،خالدبن ولایت اعورشیخ عبداللہ شامل ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں