The news is by your side.

Advertisement

متحدہ: پی آئی بی بہادرآباد اتحاد، 5 مئی کو مشترکہ جلسے کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں پی آئی بی اور بہادرآباد نے 5 مئی کو مشترکہ جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے،  فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مہاجر اور مظلوم کی یکجہتی کے خلاف ہرسازش ناکام بنائیں گے جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  دو روز بعد ہر سوال کا جواب مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ایف سی ایریا میں واقع ٹنکی گراؤنڈ کے دورے کے بعد بایم کیو ایم کے بہادرآباد مرکز پہنچے جہاں اُن کا رابطہ کمیٹی نے استقبال کیا اور جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

کامران ٹیسوری بھی ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ تھے تاہم انہیں بہادرآباد مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی،  ایم کیو ایم رہنما نے مؤقف اختیار کیا کہ ’آج ہم ایک نہ ہوئے تو سیاسی مخالفین کل ہمارے گھروں میں بھی داخل ہوں گے، فاروق ستار نے کہا کہ آپ اندر نہ آئیں اس لیے کارکنان کے ساتھ باہر ہی موجود ہوں‘۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آپ پھر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آیا ہوں، یہاں آنے کا مقصد صرف 5 مئی کا جلسہ نہیں بلکہ اس سے بھی بڑا مقصد ہے، ہم مہاجروں کو رسوا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اور ووٹرز کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو اپنے اتحاد سے ہی ناکام بنائیں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان 5مئی کو تاریخی جلسہ کرے گی جو ماضی کے تمام ریکارڈ توڑے گا، ہمارے مخالفین نے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسی کی اور ادھرہم ادھر تم کا نعرہ لگایا۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5مئی کو ہفتے کا روز ہوگا اس لیے جلسہ اسی دن زیادہ مناسب ہے کیونکہ لوگوں کو آنے کاموقع بھی ملے گا، ایم کیوایم کےمشترکہ جلسے  سے کچھ لوگ گھبرا گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومتوں نے مہاجروں کو متحد ہونے پر مجبور کردیا،  یہ جلسہ ایم کیو ایم کے لیے نہیں بلکہ مہاجروں کے جذبات کی عکاسی کے لیے کیا جارہا ہے، ہم 25 سال سے پاکستانیوں کو متحد کرنے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں کیونکہ اردو اور مہاجر سب کو جوڑتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خون بن کر ہماری رگوں میں دوڑتا ہے اور وطن سے محبت کا دعویٰ یا اظہار ہمیں کسی کو دکھانے کی ضرورت نہیں، 5مئی تک آپ کو ہر سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں