تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سیاسی فیصلےسوچ سمجھ کر کرنے چاہیے، متحدہ اور (ق) لیگ کا اتفاق

اسلام آباد: موجودہ سیاسی صورت حال میں ایم کیو ایم ایک بار پھر اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم کے درمیان اہم ترین ملاقات ہوئی، ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی۔

ملاقات میں (ق) لیگی رہنماؤں نے ایم کیو ایم وفد کو بتایا کہ حکومت کے اپنے اراکین ان سے نالاں ہیں تحریک انصاف کے اپنے اراکین کو ابھی تک راضی نہیں کیا گیا، حکومت کو تاخیر سے فیصلے کرنے سے نقصان ہو رہا ہے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم نے ق لیگ کو گزشتہ روز وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہم سےکیے گئے وعدے آج تک پورےنہیں کئے گئے، ایم کیو ایم کا موقف تھا کہ ہم نےتمام تر تحفظات کے باوجود حکومت کا ہر موقع پر ساتھ دیا۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن کے دعوے سچ ثابت ہوئےتو اتحادیوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن تحریک کی کامیابی کا انحصار حکومتی ناراض اراکین پر ہے۔

یہ بات ذہن نشین رہے کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کی قیادت سے وزیر اعظم عمران خان الگ الگ ملاقات کر چکے ہیں، اور ایم کیو ایم کی قیادت لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے ملاقات بھی کر چکی ہے۔

دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کا پانچ رکنی وفد آج سابق صدر سے ملاقات کرے گا، ایم کیو ایم کے وفد میں کنونیر خالد مقبول صدیقی، عامرخان، وسیم اختر اور دیگر شامل ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی اس اہم ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے، وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ ایم کیوایم قیادت سے ہونے والی ملاقات میں شریک ہونگے، اہم ترین ملاقات میں ناصر شاہ، سعید غنی اور،مرتضیٰ وہاب بھی شریک ہونگے۔

Comments

- Advertisement -