The news is by your side.

Advertisement

کارکنوں پر تشدد کر کے وفاداریاں تبدیل کروائی جارہی ہیں، رہنماء ایم کیو ایم

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء کمال ملک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندوں اور کارکنوں کو وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے مخالف جماعت کے شرپسند عناصر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں کمال ملک اور علی رضا عابدی نے لائنزایریا ایم کیو ایم کے ٹاؤن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا مینڈیٹ ہونے کے باوجود ہماری کہیں شنوائی نہیں ہورہی۔

اس موقع پر قومی اسمبلی کے ممبر علی رضا عابدی نے کہا کہ آئی جی سندھ ایم کیو ایم کے کارکنان پر تشدد کا فوری نوٹس لیں اور اس سلسلے کو بند کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آر کے اندارج کے باوجود ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

کمال ملک نے کہا کہ اپریل میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد سے کارکنان پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور ان سے  زبردستی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا بیان لیا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کیا کہ ملیر، لانڈھی اور لائنزایریا میں شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کر کے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں