بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کارکنان کی ہلاکت، ایم کیوایم کا یومِ سوگ کے بعد آج ریلی نکالنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ اپنے کارکنان کی ہلاکت اور گمشدگیوں کے خلاف آج ریلی نکالے گی۔

ایم کیو ایم نے یومِ سوگ کے بعد آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں، گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف شاہراہ پاکستان سے ایم اے جناح روڈ تک پر امن ریلی نکالی گی۔

اس ریلی کا آغاز سہ پہرتین بجے لیاقت آباد سے ہوگا۔

اس سے قبل گزشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے یومِ سوگ منایا گیا تاہم رینجرز کے مناسب انتظامات کے باعث ہڑتال کی کال پروہ رد عمل سامنے نہ آیا جو کہ ایم کیو ایم کےماضی کا خاصہ تھی۔

رپورٹ کےمطابق کراچی آپریشن کی وجہ سےامن قائم ہونے کے بعد یوم سوگ اور ہڑتالوں سےخوفزدہ عوام نے کراچی میں کاروبار کھلا رکھا جبکہ ٹرانسپورٹ بھی شہر کی سڑکوں پر رواں دواں رہی۔

ایم کیو ایم کے یومِ سوگ پر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کراچی کے عوام نے کئی دہائیوں بعد خوف سےنجات حاصل کی ہے جو کہ کراچی کے لیے نیک شگون ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں