The news is by your side.

Advertisement

ایم کیوایم کا کراچی بحالی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت سے انکار

کراچی: وفاقی کابینہ کے بائیکاٹ کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا احتجاجاً وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد متحدہ کا ایک اور سخت فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کی بحالی و ترقی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خالد مقبول صدیقی کا وزارت چھوڑنے کا اعلان، ایم کیوایم حکومت کا حصہ رہے گی

بحالی کراچی کمیٹی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کریں گے تاہم ایم کیو ایم کے اراکین اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ایم کیوایم پاکستان کے وسیم اختر(میئر کراچی)، فیصل سبزواری اور کنور نویدکراچی بحالی کمیٹی کے رکن ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان حکومت سے تعاون مسلسل جاری رکھے گی اور حکومت کا حصہ بھی ہوگی، اس کا کراچی کے شہریوں پر اچھا تاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے تحفظات کے باوجود ہم نے اسے بھی قبول کیا، ہم نے وزارتوں کیلئے کچھ نام دیے تھے جس میں میرا نام شامل نہیں تھا، نئی حکومت تھی اس وقت جمہوریت کے ساتھ تعاون کیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں