پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ایم کیوایم نے صداقت حسین کی پارٹی رکنیت بحال کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سابق رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین کی بنیادی رکنیت بحال کر دی۔

دو روز قبل مرکزی کمیٹی نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے خاتون ٹیچر سے بدتمیزی کرنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین کی تنظیم کی بنیادی رکنیت معطل کردی تھی۔

ترجمان ایم کیوایم کے مطابق رکنیت بحالی کا فیصلہ تحقیقاتی کمیٹی کی فائنڈنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، من گھڑت کہانی کو بغیر تصدیق نشر کرنے پر صداقت حسین کی ساکھ کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ جس اسکول کو امتحانی سینٹر بتایا جا رہا تھا وہ امتحانی سینٹر تھا ہی نہیں معاملہ نقل کرانے کے بجائے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ پر ہونے والے تنازع کا تھا دونوں فریقین نےپولیس اسٹیشن میں باہمی رضامندی سے معاملہ حل کرلیا تھا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں