اسلام آباد: ایم کیو ایم کےاستعفوں پر رپورٹ تیار کرلی گئی، آئینی ماہرین کے مطابق ایم کیوایم کی اسمبلیوں میں واپسی کے امکانات روشن ہیں۔
ایم کیو ایم کی ایوان میں واپسی کی راہیں کھلی ہیں، مولانا فضل الر حمان نے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے، ماہرین کے مطابق آئین میں گنجائش موجود ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے استعفے دیئے گئے اس سے کئی سوالا ت جنم لیتے ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر رکن اسمبلی کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے تاہم ایم کیوا یم کے اراکین فرداً فرداً اسپیکرکے سامنے پیش نہیں ہوئے، ماہرین کی نشاندہی کے بعد مولانا فضل الر حمان نے روٹھوں کو منانے کی ٹھان لی ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کاوفد کل حکومتی ٹیم سے ملاقات کریگا، جس کے بعد امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کی لندن روانگی کے امکانات ہیں۔