site
stats
پاکستان

ایم کیوایم نے قومی اسمبلی سےاستعفوں کی واپسی کیلئے درخواست جمع کرادی

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی واپسی کیلئے درخواست جمع کرادی.

ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی ساجد احمد اور شیخ صلاح الدین نے درخواست قائم مقام اسپیکر کے پاس جمع کرا دی، رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے تمام ارکان کے استعفے واپس لینے کے لیئے آئے.

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام 22ارکان کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے.

واضح رہےکہ متحدہ قومی موومنٹ نےکراچی آپریشن پر تحفظات کمیٹی بننے کے بعد استعفی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سینیٹ میں ارکان پہلےہی اپنے استعفے واپس لے چکے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top