بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ایم کیو ایم کی تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی، یونٹ/سیکٹرختم کردیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ نے اپنا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیاہے، یونٹ انچارج اب یوسی آرگنائزراورسیکٹر انچارج ٹاؤن آرگنائزرکہلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئے تنظیمی ڈھانچے کےمطابق کراچی بھرمیں موجود ایم کیوایم کےدوسونویونٹس اب یونین کونسل کی سطح پرکام کریں گے اوریونٹ انچارج یونین کونسل آرگنائزرکہلائیں گے۔

یہی صورتحال تنظیمی درجہ بندی کے بالائی درجے یعنی سیکٹر کے لئے اوراب شہربھرمیں موجودایم کیوایم کے چھبیس سیکٹرز ٹاؤن آفسز اورسیکٹر انچارج ٹاؤن آرگنائزرکہلائیں گے۔

ان تمام اکائیوں کی دیکھ بھال کے لئے شہری سطح پرسنٹرل ایگزیکٹیو کونسل اپنےفرائض انجام دےگی۔

ایم کیوایم ذرائع کےمطابق تنظیمی ڈھانچے کی تبدیلی دوسال کےلئے صرف کراچی کےلئے کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں