ایم کیو ایم کے کارکن کو موت کی سزا سنا دی گئی -
The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم کے کارکن کو موت کی سزا سنا دی گئی

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یونٹ انچارج سید آصف علی کو سزائے موت کی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ سے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سید آصف علی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں سزائے موت سنا دی ہے،وقاص علی شاہ کو 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گولی مار ہلاک کیا گیا تھا۔

تفصیل جانیے : ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ

جس کے بعد رینجرز نے وقاص علی شاہ کے ساتھ رینجرز کے خلاف مظاہرہ کرنے والے دوسرے کارکن کو سید آصف علی کو قتل کا ذمہ ٹہرایا دیا تھا جو بعد ازاں کراچی سے فرار ہو کرشہداد پور پہنچ گیا تھا جہاں رینجرز نے ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں سید آصف علی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔

اسیر کارکن کی اہلیہ کو دھمکیاں دینا شرمناک عمل ہے، رابطہ کمیٹی

کچھ عرصہ قبل ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن سید آصف علی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوارن قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دباو ڈالنے کا لازم لگایا تھا،اُن کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کیس سے الگ ہونے کا کہہ رہا ہے بہ صورت دیگر بدترین انجام کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں