تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

قیدی کارکنان کو وفاداریاں تبدیل کرنے کا کہا جارہا ہے: فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررہنما ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفاداریاں تبدیل نہ کرنے والے کارکنان کو جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کے کارکنان کو جیلوں میں تشدد کانشانہ بنایا جارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’جیلوں میں قید ایم کیو ایم کے کارکنوں کوکسی اورشخصیت کی حمایت پرمجبورکیا جارہاہے‘‘۔ فاروق ستارنے مزید کہاکہ ’’کمزورکارکنوں کوریاستی جبرکے ذریعے ڈرایا جارہاہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے چالیس قیدیوں کو جیل میں ’’بند وارڈ‘ کردیا گیا ہے جو کہ جیل مینوئل کے تحت کسی بھی انڈرٹرائل قیدی کا حق ہے۔

ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینئرنے جیل انتظامیہ کے اس مبینہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروزیراعظم نوازشریف سمیت آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ ’’مذکورہ بالا ایم کیو ایم کے کارکنان کے جائزحقوق بحال کیے جائیں، انہیں وفاداریاں تبدیل نہ کرنے پرتشدد کا نشانہ نہیں بنایا جائے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے 750 کارکنان جیلوں میں قید ہیں، پہلے ہمیں شبہ تھا تاہم اب ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہورہی ہے۔

انہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ اس ساری صورتحال سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے لہذا معاملے کا فی الفورنوٹس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی اہلِ خانہ سے ملاقات نہ کرانا اورانہیں بند وارڈکرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

فاروق ستارنے کہا کہ ہمارے ایم این ایز، ایم پی ایز کو بھی نامعلوم نمبروں سےکال کی جارہی ہیں، جن میں انہیں جھوٹے الزامات سے ڈرا کر ’’پل کے اس پارکا رخ کریں‘‘ کا کہا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرائی کلیننگ کرانے کا عمل پہلے بھی کئی بارکیا جاچکا ہے، ماضی میں بھی ایسی کاوشیں کی جاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -