اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی خبروں پر ایم کیوایم کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

میڈیا کو جاری بیان میں واضح اعلان کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ اپنے فائدے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلا کر سیاسی جماعت کی ساکھ کو نقصان پہچانا غیر اخلاقی عمل ہے ایم کیو ایم پاکستان شہری سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے جو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان شہری سندھ کو نومولود سیاسی شعبدے بازوں اور منافقوں کا تر نوالہ نہیں بننے دے گی سندھ بھر میں ایم کیو ایم پاکستان کے لاکھوں کارکنان اور ہمدرد بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں