ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، فاروق ستار بھی شرکت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

حلقہ بندیاں، ووٹرلسٹوں کے معاملے پر ایم کیوایم کل الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کارکنان کے ساتھ کل مظاہرےمیں شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے حق کے لئے آواز اٹھانی ہے ہمیں مردم شماری میں کم گنا جاتا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں غیر منصفانہ حلقہ بندیاں کی گئیں ہمیں ہمارے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اس ظلم اورناانصافی کیخلاف بھرپور احتجاج کرنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مہاجروں اور مظلوموں کو انکے حقوق واپس دلانے ہیں ہم سب متحد منتظم اور متحرک ہوکرحقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم، پی ایس پی اور ڈاکٹر فاروق ستار کے آپس میں انضمام کا فارمولہ طے پا گیا، اس بات کا فیصلہ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی اور تنظیم بحالی کمیٹی کے رہنماؤں کے اجلاس میں ہوا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں