اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں پر ایم کیو ایم کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

ایم  کیو ایم چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف صبح آٹھ بجے سے میرے ساتھ ہیں انھوں نے تو ایسا کچھ نہیں بتایا اگر حکومت ایسا کوئی فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیا جاتا۔

ن لیگ گورنر سندھ کی تبدیلی کیلئے کوشاں

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا یہ صرف افواہیں ہیں وزیراعظم ہر فیصلے میں ہمیں اعتماد میں لیتے ہیں اگر ایسا کچھ ہوتا تو اس پر بھی اعتماد میں لیتے، ایسی خبریں چلتی رہتی ہیں اگر ایسے کوئی فیصلے ہوتے ہیں تو پھر ایم کیو ایم قیادت بیٹھے گی اور اپنا فیصلہ اور لائحہ عمل بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اہم اتحادی ہیں کابینہ میں شامل ہیں ، اگر اس میں صداقت ہوتی تو ہمیں پتہ ہوتا۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے بیان میں کہا کہ ‏کامران ٹیسوری سرکاری وسائل پر بوجھ ڈالے بغیر آئی ٹی انسٹیٹیوٹ سمیت سینکڑوں عوامی مفادات کے کام سر انجام دے رہے ہیں  زندگی کےتمام شعبہ جات میں اگر کسی گورنر کی قبولیت رہی ہے تو وہ کامران ٹیسوری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مُرجھا گئے،  کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی خبر بس افواہ ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں