نیویارک: عالمی شہرت یافتہ دنیا کے مقبول ترین اور سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پُراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے بتایا کہ اس بیماری کے باعث وہ دائیں آنکھ سے تقریباً نابینا ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ بہتر طور پر دیکھنے کے لیے مجھے اکثر آنکھیں سکیڑنی پڑتی ہیں اور کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے کے باوجود بھی نظر پوری طرح صاف نہیں ہوتی۔
مسٹر بیسٹ نے اپنی بیماری کا نام کھل کر نہیں بتایا تاہم انھوں نے بتایا کہ یہ مسئلہ طویل عرصے سے موجود ہے اور روزمرہ سرگرمیوں کے لیے خاصی دقت کا سامنا رہتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بیماری عام طور پر بچپن یا نوجوانی میں شروع ہوتی ہے اور آنکھ کے اس حصے کو متاثر کرتی ہے جو مرکزی اور صاف نظر کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اطراف کی نظر اکثر محفوظ رہتی ہے۔
یہ ایک موروثی بیماری ہے جس میں مخصوص جینیاتی خرابی کے باعث آنکھ کے اندر زہریلا مادہ جمع ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں آہستہ آہستہ مرکزی بینائی متاثر ہو جاتی ہے۔
مسٹر بیسٹ نے ویرات کوہلی کو کیا پیغام بھیجا؟
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال اس بیماری کا مکمل علاج موجود نہیں تاہم جین تھیراپی سمیت جدید علاج پر تحقیق جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


