بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’امریکا نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخزانہ نے سیلاب کے بعد کی تعمیرِنو صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ نےمتاثرین کی بحالی کیلئےجاری منصوبوں سے متعلق بھی بتایا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت زیادہ فکرمند ہے اس لیے اس سلسلے میں متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے قومی و بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریاں پوری کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ امریکی سفیر نے سیلاب سے پاکستان کو ہوئے بڑے معاشی نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستان کےساتھ کھڑی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں