ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

مسٹر بِیسٹ نے یوٹیوب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک(15 جون 2026): مسٹر بِیسٹ نے غیر معمولی اور تاریخی کامیابی کے ساتھ عالمی سطح پر انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

یوٹیوب کی دنیا میں ایک نئی اور بے مثال تاریخ رقم ہو گئی ہے، جہاں معروف امریکی ڈیجیٹل کریئیٹر مسٹر بِیسٹ نے 50 کروڑ (500 ملین) سبسکرائبرز کا ہندسہ عبور کرنے والے دنیا کے پہلے انفرادی یوٹیوبر بن گئے ہیں۔

مسٹر بِیسٹ نے یہ تاریخی سنگِ میل ایک لائیو اسٹریم کے دوران حاصل کیا، جسے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین نے براہِ راست دیکھا اور ان کی اس کامیابی کا جشن منایا۔

اپنے منفرد و سنسنی خیز چیلنجز، بھاری مالیت کے انعامات اور بڑے پیمانے پر فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول مسٹر بِیسٹ نے اس موقع پر اپنے کروڑوں مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنے یوٹیوب سفر کی یادیں تازہ کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹے سے شہر میں انتہائی محدود وسائل کے ساتھ ویڈیوز بنانے کا آغاز کرنے والا ایک عام سا نوجوان آج یوٹیوب کا سب سے بڑا انفرادی کریئیٹر بن چکا ہے، جو ان کے لیے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں ہے۔

مسٹر بِیسٹ نے اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ وہ 50 کروڑ سبسکرائبرز مکمل ہونے کی خوشی میں جلد ہی ایک خصوصی اور دھماکے دار ویڈیو جاری کریں گے، جس میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑے، منفرد اور حیران کن منصوبے دیکھنے کو ملیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں