پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

مسٹر بیسٹ نے ویرات کوہلی کو کیا پیغام بھیجا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے معروف یوٹیوبر جیمز اسٹیفن ڈونلڈسن، جو دنیا بھر میں مسٹربیسٹ کے نام سے اپنی شہرت رکھتے ہیں، کی جانب سے ایک بار پھر بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی سے رابطے کی کوشش کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیاکو دیے گئے انٹرویو میں مسٹربیسٹ نے ایک بار پھر ویرات کوہلی کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

اُنہوں نے بھارت اور نیوزی لینڈ سیریز سے چند دن قبل عوامی طور پر ویرات کوہلی کو پیغام دیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارتی اسٹار کرکٹر کے ساتھ ویڈیو بنائی جائے۔

امریکی یوٹیوبر نے بھارتی ناظرین کو اپنا مداح قرار دیا اور اُن کا شکریہ ادا کیا اور ویرات کوہلی کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہیلو! ویرات کوہلی، اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مسٹر بیسٹ نے کوہلی کے ساتھ ویڈیو کی پیشکش کی ہے، وہ 2025ء میں بھی سوشل میڈیا کے ذریعے یہ پیغام دے چکے ہیں، جو بہت وائرل ہوا تھا۔

ایلون مسک کے پاس کتنی دولت ہے؟ نیا ریکارڈ قائم

امریکی یوٹیوبر اور کوہلی کی مشترکہ ویڈیو تو تاحال سامنے نہیں آئی ہے، لیکن اس انٹرویو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں